نیو میٹرو سٹی گوجرخان: کمسن ارمان کی لاش کی تلاش دوسرے روز بھی جاری، ریسکیو 1122 کا آپریشن تیز

گوجرخان نیو میٹرو سٹی، بھائی خان میں گزشتہ روز پانی میں ڈوبنے والے کمسن بچے “ارمان” کی لاش تاحال برآمد نہ ہو سکی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں دوسرے روز بھی مسلسل تلاش میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، پانی کے تیز بہاؤ اور گہرائی کے باعث سرچ آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ غوطہ خوروں کی ٹیم نے تلاش کے دائرہ کار کو بڑھا دیا ہے، اور اردگرد کے علاقوں میں بھی سرچ جاری ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، جبکہ ارمان کے اہل خانہ اور اہلِ علاقہ شدید اضطراب اور غم کی حالت میں ہیں۔ شہریوں نے ریسکیو اہلکاروں کی محنت کو سراہا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے مقامات پر فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کے افسوسناک واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جب تک لاش نہیں ملتی، آپریشن بغیر وقفے کے جاری رکھا جائے گا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی مفید اطلاع ہو تو فوری طور پر ریسکیو حکام سے رابطہ کریں تاکہ معصوم ارمان کی میت اس کے والدین کے حوالے کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں