نیلور: شدید بارش کے باعث گھر میں پانی داخل، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

تھانہ نیلور کی حدود میں واقع فیڈرل سوسائٹی میں شدید بارش کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مکان میں پانی داخل ہونے سے کرنٹ لگنے کا سانحہ پیش آیا۔

واقعہ آج صبح تقریباً 07:25 بجے پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، بارش کے پانی نے متاثرہ گھر میں داخل ہو کر بجلی کے نظام کو متاثر کیا،

جس کے باعث کرنٹ لگا اور موقع پر ہی ایک شخص جان بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت اور دیگر تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران برقی آلات سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو ہیلپ لائن سے فوری رابطہ کریں