مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)
نیلم ویلی روڈ پٹہکہ نصیر آباد رتڑہ مظفرآباد کے مقام پر ایک مہران گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 پٹہکہ یونٹ میڈیکل ریسکیو وہیکل کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ گاڑی میں صرف ایک ہی شخص سوار تھا جس کی شناخت عبدالوحید ولد اختر حسن، عمر 35 سال، ساکنہ چہلہ بانڈی مظفرآباد کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی شخص کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد پٹہکہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔