نیشنل پوٹھوہار ایوارڈز کی شاندار تقریب کا انعقاد، خطہ پوٹھوہار کے بہترین صحافیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا

اسلام آباد (حماد چوہدری)خطہ پوٹھوہار کے مقامی و علاقائی صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس (PUJ) کے زیراہتمام سالانہ “نیشنل پوٹھوہار ایوارڈز 2025” کی پروقار تقریب 4 اگست کو سہالہ کے معروف افضل مارکی میں منعقد ہوئی،

جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی صدارت پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر محمد عتیق فرہاد نے کی،

جنہوں نے اس موقع پر اپنے اخباری بیان میں کہا کہ گزشتہ برس کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی نیشنل پوٹھوہار ایوارڈز کی تقریب ان عظیم سپوتوں کے نام سے منسوب کی گئی جنہوں نے وطن عزیز کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،

جن میں لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشانِ حیدر، کیپٹن راجہ سرور شہید نشانِ حیدر، اور سپاہی محمد سوار حسین شہید نشانِ حیدر شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال 40 سے زائد مقامی صحافتی اسٹیشنوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو ان کی نمایاں خدمات پر ایوارڈز دیے گئے تھے، اور امسال بھی منتخب صحافیوں کو اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں رکن قومی اسمبلی قمر الاسلام راجہ، سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، امیدوار برائے قومی اسمبلی مس عاصمہ ملک، معروف گلوکار اظہر اعوان سمیت دیگر معزز مہمانان گرامی نے خصوصی شرکت کی۔

شرکاء نے تقریب کو صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔اس موقع پر 2025 کے بہترین صحافیوں کو نیشنل پوٹھوہار ایوارڈز سے نوازا گیا، جبکہ خطہ پوٹھوہار میں نصف صدی سے زائد عرصے سے صحافت کے شعبے سے وابستہ بزرگ صحافیوں کو “بابائے صحافت” کے خصوصی خطابات اور ایوارڈز سے بھی سرفراز کیا گیا۔

خصوصی اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات میں شامل ہیں بابائے صحافت و بابائے سیاست ضلع جہلم مرزا محمود جہلمی بابائے صحافت ضلع اٹک سردار سلطان سکندر بابائے صحافت ضلع چکوال و صدارتی ایوارڈ یافتہ خواجہ بابر سلیم بابائے صحافت ضلع مری امتیاز الحق بابائے صحافت تحصیل کلر سیداں اکرام الحق قریشی، بابائے صحافت تحصیل ٹیکسلا/واہ: سید مشتاق حسین نقوی تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کی اس کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کی تقریبات کے ذریعے صحافت جیسے اہم پیشے سے وابستہ افراد کی خدمات کو سراہا جاتا رہے گا

حماد چودھری

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

43 minutes ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

4 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

5 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

8 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

8 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

8 hours ago