نیب نے پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد کر دی

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے معاملے پر نیب ریفرنس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد کر دی

۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔عدالتی اسٹاف نے پرویز الہٰی کی حاضری گاڑی میں جا کر مکمل کی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں