نڑھ میں نصب زونگ ٹاور کی تین ماہ کے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کے باعث ایسکو نے ٹاور کی بجلی منقطع کر دی۔ گزشتہ تین دن سے ٹاور بند ہونے کے سبب علاقے کا کاروباری طبقہ، طلبہ اور عام صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق پاور ٹاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذمہ تقریبا دو لاکھ روپے بجلی کا بل واجب الادا ہے ،جو جمع نہ ہونے پر ایسکو نے ٹاور کی بجلی منقطع کردی ہے۔ٹاور پر نصب کمپنی کا غیر معیاری سولر سسٹم بھی مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے جبکہ کمپنی نے متبادل انتظام کے طور پر جنریٹر نصب کرنا بھی ضروری نہ سمجھا۔بجلی کی بندش سے نڑھ کے زونگ صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی فوری اقدامات کرتے ہوئے سروس بحال کرے۔