160

نوشکی میں 9 پنجابی مسافر بس سے اتار کر قتل

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)نوشکی میں بس سے پنجاب کے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا گیا، ایک اور گاڑی پر بھی فائرنگ، 2 افراد قتل ۔دو مختلف واقعات میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر نوشکی کے مطابق نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر ایک بس سے مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کیا اور مسافروں کو لے کر قریبی پہاڑوں کی جانب فرار ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسافر بس کوئٹہ سےتفتان جارہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ نوشکی سے اغوا ہونے والے 9 مسافروں کی لاشیں برآمد ہوگئیں ، لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق کسی اغوا کار کو ہلاک یا گرفتار کرنے کی تصدیق نہیں ہوسکی، قتل کیے گئے مسافروں کا تعلق منڈی بہاؤ الدین، گوجرانوالہ اور وزیر آباد سے ہے۔علاوہ ازیں نوشکی میں قومی شاہراہ پر گاڑی پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ڈی سی نوشکی نے بتایا کہ ایک جاں بحق شخص رکن صوبائی اسمبلی کا رشتے دار ہے۔

دہشتگرد تنظیم کے ہاتھوں شیہد ہونے والے مسافروں کے نام و پتہ1. ساجد عمران ولد محمد عارف ساکن منڈی بہاوالدین.2. واسق فاروق ولد محمد فاروق رانا ساکن وزیر آباد .3. مزمل حسین ولد محمد علی ساکن منڈی بہاوالدین.4. مظہر اقبال ولد محمد اشرف ساکن منڈی بہاوالدین.5. محمد ابوبکر ولد محمد اسلم ساکن منڈی بہاوالدین.6. محمد قاسم ولد محمد اعظم ساکن منڈی بہاوالدین.7. جاوید شہزاد ولد محمد ارشد ساکن افضل پور.8. تنزیل ولد جاوید ناصر منڈی بہاوالدین.9. رانا شاہ زیب ولد عبدالحمید ساکن گوجرانوالا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں