نورِ مصطفیٰ مسجد کلب لائن میں چوری کی کوشش ناکام، رنگے ہاتھوں گرفتار

کلب لائن میں واقع نورِ مصطفیٰ مسجد میں فجر کے وقت چوری کی واردات ناکام بنا دی گئی۔ امام جامع مسجد فیضانِ مدینہ سہیل مشتاق مدنی کی جانب سے تھانہ کہوٹہ میں دی گئی درخواست کے مطابق شہزاد نامی ملزم مسجد میں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
درخواست میں بتایا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران مسجد میں چار مرتبہ چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں جن میں یو پی ایس کی بیڑیاں، گلہ توڑ کر نقدی، موبائل فون اور چارجر چوری کئے گئے۔
پولیس تھانہ کہوٹہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش اور ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔