Categories: علاقائی

نوجوان اب کسی بہروپیے کے جھانسے میں نہیں آئیں گے: ملک عمر فاروق

ٹیکسلا۔ مسلم لیگ(ن) ضلع راولپنڈی کے صدر حاجی ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے ملک دشمن عناصر حرکت میں آجاتے ہیں، نوجوان اب کسی بہروپیے کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، جو بھی ملکی ترقی میں حائل ہوگا اس کے ساتھ ریاست سختی سے نپٹے گی، مسلم لیگ(ن) نے اپنے قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں دنیا بھر کے اندر ملک کے نام اور وقار میں اضافہ کیا ہے،آج موجودہ حکومت نامساعد حالات کے باوجود نہ صرف ملکی دفاع کو مضبوط بنا رہی ہے بلکہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے وفاقی اور پنجاب حکومت نے عوام دوست پروگرام شروع کر دئیے ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، حلقہ کے اندر بلاتفریق اور بے لوث خدمت و تعمیروترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پنڈ تربیلا نئی آبادی کو بجلی کی فراہمی کے منصوبے کے آغاز کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا

اس موقع پر نوجوان لیگی راہنما ملک ثاقب آف توتنیاں، حاجی بشیر، محمد ستار اعوان، محمد خان افسر، محمد نیاز،و دیگر عمائدین موجود تھے

حاجی ملک عمر فاروق نے کہا کہ حلقہ کے اندر عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے عوامی مسائل حل کرنے کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ قابل تحسین ہے،ہم انشااللہ حلقہ کے عوام کو ان کی دہلیز پر سستے انصاف کی فراہمی اور انکے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، پنڈ تربیلا والوں کے لئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، موجودہ حکومت کی ترجیحات میں ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے،مشکل وقت نکل چکا اب عوام نہ صرف خوشحال ہوں گے بلکہ مشکلات میں بھی واضح کمی آئے گی

مختار اجمل بھٹی

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

2 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

2 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

5 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

5 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

5 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

5 hours ago