ٹیکسلا۔ سابق کونسلر بلدیہ ٹیکسلا و کوارڈینیٹر ملک طاہر محمود عرف طاہری نے کہا ہے کہ کھیل نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ ان میں مقابلے کارجحان پیدا کرتے ہیں،ہمارے ٹیکسلا کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اسے صرف اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایم سی والی بال ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب کے دوران کیا، ایم سی والی بال کلب ٹیکسلا کے زیر اہتمام انٹر کلب ٹورنامنٹ 2025کا انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا، چار ٹیموں نے سمیی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، پہلا سیمی فائنل ایم سی کلب نے پی او ایف اکیڈمی سے جیتا دوسرے سیمی فائنل میں خان کلب نے ایم سی اے کو ہرا کر فتح اپنے نام کی، اس ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ ہےکہ ٹورنامنٹ ایک نوجوان والی بال کھلاڑی عثمان خان عرف چاند کی کاوشوں اور سپانسر سے منعقد ہوا شائقین والی بال کی بھرپور آمد نے ٹورنامنٹ کو چار چاند لگا دیئے، فائنل میچ بہت دلچسپ رہا شائقین نے کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی فائنل میچ خان کلب نے جیت لیا،
حمید خان عرف میڈو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے مہمان خصوصی حاجی طاہر محمود عرف طاہری کونسلر، اور ڈی ایس پی پولیس اسلام آباد خالد محمود خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، نعیم کپتان اور منیجمنٹ کمیٹی کو شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر مہمان خصوصی اور عبدالروف شاکر اعوان نے مبارکباد پیش کی عبداللہ خان نے خان کلب کو جیت کی خوشی میں دس ہزار روپے نقد انعام دیا