262

نوتھیہ شریف میں کورونا ویکسینیشن کا انقعاد


شاہ باغ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کلرسیداں ڈاکٹر عابد شاہ کی خصوصی ہدایت پر انچارج بنیادی مرکز صحت بھکڑال ڈاکٹر ظل ہما کے حکم پر ان کے عملہ جن میں احسان کیانی ویکسینیٹر تسنیم افضل انیلہ کوثر ثوبیہ صادق طلعت شاہین شہلا نورین بازغہ بشیر صغیر بی بی لیڈی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں نے یو سی غزن آباد کے گاوں نوتھیہ شریف میں چوھدری محمد اشفاق کی رہائش گاہ پر ایک ویکسین کیمپ کا انعقاد کیا ہے جس میں ایک سو کے لگ بھگ خواتین و حضرات و بزرگوں کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگائی گئی ہے اہلیان علاقہ نے ان کو گھر کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگوانے کی سہولت فراہم کرنےپر ڈی ڈی او ہیلتھ کلرسیداں ڈاکٹر عابد شاہ انچارج بی ایچ یو بھکڑال ڈاکٹر ظل ہما اور ان کے دیگر تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں