نندنہ جٹال یوسی بشندوٹ کا مثالی گاؤں

ساجد محمود
گاؤں نندنہ جٹال تحصیل کلرسیداں کے شہرچوکپنڈوری سے 3کلومیٹر دور جنوب مغرب میں واقع ہے اس گاؤں کا شمار یوسی بشندوٹ کے مثالی گاؤں میں ہوتا ہے اس گاؤں کی تعمیر وترقی میں پیپلزپارٹی کے سابقہ ایم پی اے چوہدری محمد خالد مرحوم نے اہم کردار ادا کیا اور اپنے دورِ اقتدار میں ضروریات زندگی بجلی پانی پختہ گلیات

کی تعمیر کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے گاؤں میں گرلز پرائمری اور گرلز ہائی اسکول کی سہولیات میسر ہیں اور کچھ ہی فاصلہ پر بوائز ہائی اسکول کی عمارت کھڑی ہے آبادی کو تعلیمی سہولیات گاؤں کی دہلیز پر میسر ہونے کی بنا پر خواندگی کا تناسب نہایت حوصلہ افزاہے آبادی کی اکثریت سرکاری اور نیم سرکاری ملازمت سے وابستہ ہے اور بعض اپنے ذاتی کاروبار سے منسلک ہیں اور معقول تعداد بیرونِ ملک حصولِ رزق کیلیے کوشاں ہے جسکی بنا پر گاؤں کی آبادی معاشی لحاظ سے بہت خوشحال ہے گاؤں کی مذہبی سیاسی اور علمی شخصیات نے گاؤں کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا سیاسی زعماء نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی ترجمانی کرتے ہوئے جمہوریت پسند قوتوں کا انتخاب کیا جسکی بنا پر ہر دور میں سیاسی جمہوری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوا ان بزرگ سیاست دانوں میں حاجی محمد نواب خان کا شمار ابتدائی سیاسی قائدین میں ہوتاہے انکی پیپلزپارٹی کیساتھ گہری نظریاتی وابستگی تھی اور پارٹی کو فعال اور متحرک رکھنے میں نمایاں کردار ادا کیا انہوں نے پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں گاؤں کی تعمیروترقی کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں آج بھی انکا شمار علاقے کی مقتدر سیاسی اور مذہبی شخصیات میں ہوتاہے ان کے علاوہ راجہ محمدپہلوان خان مرحوم کانام بھی اس گاؤں کی اہم سیاسی اور مذہبی راہنماؤں میں شامل ہے سیاسی سرگرمیوں میں خصوصی دلچسپی لیتے تھے تاکہ گاؤں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جا سکے عوامی میل جول اور رکھ رکھاؤ انکی ذندگی کا طرہ امتیاز تھا انہی کے فرزند راجہ محمد اخلاق جنجوعہ بھی علاقہ کی اہم سیاسی شخصیت ہیں 2009 میں گاؤں میں قائم ہونے والی فلاحی تنظیم جنجوعہ ویلفیئر سوسائٹی کے بانیوں میں انکا شمار ہوتاہے اور سوسائٹی کیلئے ایمولینس کے حصول میں انکا کردار نمایاں ہے جسکی وجہ سے مریضوں کو بروقت ہسپتال منتقل کرنے میں کسی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا یہ علاقائی سیاست میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں راجہ محمد افتخار جنجوعہ مرحوم کا شمار بھی گاؤں کی معتبر سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا پیپلزپارٹی کے دورِ اقتدار میں یوسی بشندوٹ کے چیرمین کے عہدے پر براجمان رہے علاقے کی مشہور سیاسی شخصیت اور سابقہ ممبرضلع کونسل چوہدری طارق محمود کے کزن تھے وہ آج بھی اپنی مثالی خدمات اور اخلاقی کردارکے حوالے سے علاقے کی عوام کے دلوں میں ذندہ ہیں گاؤں کی حالیہ سیاست میں یوسی کی سطح پر کچھ نئے چہرے سیاسی افق پر نمودارہوئے اور عوامی پذیرائی اور شہرت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ان میں اسی گاؤں کے راجہ محمد مناظر جنجوعہ کا نام قابلِ زکر ہے انہوں نے گذشتہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے بطورِ نائب چیرمین یوسی بشندوٹ الیکشن میں حصہ لیا اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی سیاسی بصیرت اور داؤپیچ سے پوری واقفیت رکھتے ہیں اور انکی زیرِ نگرانی یوسی میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کی تکمیل کا سلسلہ جاری ہے اسی گاؤں کی ایک اور سیاسی شخصیت راجہ محمد اشفاق جنجوعہ کانام بھی کسی تعارف کا محتاج نہیں گاؤں اور علاقے میں ایک معتبر سیاسی اور سماجی شخصیت کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں جنجوعہ ویلفیئر سوسائٹی کے بانیوں میں انکا شمار ہوتاہے گذشتہ بلدیاتی الیکشن میں تحریکِ انصاف کے پلیٹ فارم سے بطورِ نائب چیرمین کی نشست پر سیاسی اکھاڑے میں اترے چونکہ سیاست میں نئے تھے مگراسکے باوجود حیران کن عوامی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے عوامی اور سماجی فلاح وبہبود کے حوالے سے سیاسی اور مذہبی حلقوں کے علاوہ علاقے کی عوام میں بھی بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں گاؤں کی علمی شخصیات میں ماسٹر مدد خان مرحوم کا نام قابلِ زکر ہے انکا طریقہ تدریس نہایت مشفقانہ تھا جسکی بناپر نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ اکرام بھی انہیں بڑی عذت وتکریم کی نگاہ سے دیکھتے تھے پوٹھوہاری زبان کے شاعر غلام مصطفٰی معصومی کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے اور پوٹھوہاری اشعار کو حقیقت کے روپ کے سانچے میں ڈھالنے میں انکو فن کمال حاصل ہے یہ گاؤں اور علاقے کا قیمتی اثاثہ ہیں گاؤں کے اکثر نوجوان محکمہ پولیس میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جن میں سب انسپکٹر مرزا راشد محمود کا نام قابل زکرِ ہے وہ انتہائی باصلاحیت فرص شناس اور خوش اخلاق پولیس آفیسر ہیں ہمیشہ انہوں نے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران رزقِ حلال کو اپنی زندگی کا شعار بنایا جسکی بنا پر نہ صرف محکمے میں بلکہ عوامی سطح پر بھی انکی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے اس گاؤں کے باسیوں نے تمام شعبہ ذندگی میں ملکی اور علاقائی ترقی میں اہم کردار ادا کیاہے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی اس گاؤں کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے آمین ۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں