آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن کی مرکزی بیٹھک مورخہ 22 ستمبر 2025ء بروز سوموار سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر جناب نمبردار چوہدری یعقوب صابر نے کی جبکہ مرکزی چیئرمین جناب نمبردار (ر) آئی جی پولیس مہر ظفر عباس لک نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں مرکزی و ڈویژنل جنرل سیکرٹری جناب نمبردار مرزا غلام حسن، مرکزی نائب صدر جناب نمبردار ملک اعتبار خان، مرکزی میڈیا چیئرمین جناب نمبردار راجہ اشتیاق احمد، صوبائی صدر پنجاب جناب نمبردار خالد گجر، چیف آرگنائزر پنجاب جناب قاضی نوید سرور، ضلعی صدر راولپنڈی جناب نمبردار پروفیسر ساجد عباسی اور نمبردار چوہدری ارشد تبریز سمیت دیگر اکابرین نے شرکت کی۔
اجلاس میں طویل مشاورت اور گفت و شنید کے بعد آئندہ کے لیے نئے اہداف طے کیے گئے۔ اس موقع پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے نمبردار چوہدری ارشد تبریز کو جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی کے عہدے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
بیٹھک میں شریک تمام معزز اراکین نے انہیں پھولوں کی مالا پہنا کر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی۔ شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نومنتخب جنرل سیکرٹری کو نئی ذمہ داریاں بہترین انداز میں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں۔