راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)صدر نمبردار راجہ محمد عرفان بھٹی اور سیکرٹری تحصیل راولپنڈی ملک زاہد کی سیلابی صورتحال پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ اور اسسٹنٹ کمشنر صدر کے ساتھ ملاقات۔اسسٹنٹ کمشنرز نے نمبرداران کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفت سے نقصان کی صورت میں حکومت مکمل مدد اور تعاون فراہم کریگی اس سلسلے میں موضع نمبرداران اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ہمیں مطلع فرمائیں
جس پر تحصیلدار راولپنڈی جناب شوکت صاحب نے راولپنڈی کے نمبرداران کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے موضع جات میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے آگاہ کریں۔اس موقع پر صدر ایسوسی ایشن راجہ عرفان بھٹی نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سیلابی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہر طرح مشینری کو تیار رکھا ہے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اس سلسلے میں ہماری اسسٹنٹ کمشنر کینٹ اور اسسٹنٹ کمشنر صدر سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔