حضرو : نظریاتی کارکنان کی شمولیت ہی تحریک لبیک کی مضبوطی و کامیابی کی ضمانت ہے ، ان خیالات کا اظہارضلعی امیر تحریک لبیک پاکستان اٹک سردار اصغر علی خان اور ضلعی ناظم اعلیٰ پیر سید مصدق علی شاہ نے تحصیل اٹک اور تحصیل حضرو کی تنظیم سازی کے سلسلے میں مقامی عہدیداران کے انٹرویوز کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،
انہوں نے کہا کہ انٹرویوز کا مقصد تحصیل حضرو اور اٹک میں ایک فعال ، منظم اور مؤثر تنظیم تشکیل دینا ہے جو عوامی مسائل کے حل میں بھرپور کردار ادا کرے
انہوں نے بتایا تحصیل پنڈی گھیب ، جنڈ ، فتح جنگ اور تحصیل حسن ابدال کی تنظیم سازی مکمل ہو چکی ہے ، ان شاءاللہ چند روز میں حضرو اور اٹک تحصیل کے عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا
اس کے یونین کونسلز تک عہدیداران کا چناؤ مکمل کیا جائے گا ،
ذمہ داران و کارکنان خلوص دل کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں ، وہ دن دور نہیں جب حضور تاجدارِ ختم نبوت کا دین تخت پر ہوگا ،
اس موقع پر ترجمان ضلع اٹک حافظ نصرت علی خان ، صاحبزادہ احسان الحق جامی امیر تحصیل حضرو ، حضرت علامہ مہدی شاہ زمان چشتی گولڑوی ، ملک شفقت پرویز ناظم اعلیٰ تحصیل جنڈ ، محمد آصف رضوی ناظم نشر واشاعت ضلع اٹک کے عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔