31

نشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 06 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 06 ملزمان گرفتار، ساڑھے 04 کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے ملزم عامر سے 01 کلو 400 گرام چرس، ملزم شفیق سے 520 گرام چرس برآمد کی،

ریس کورس پولیس نے ملزم احتشام سے 01 کلو 100 گرام چرس برآمد کی، صدر واہ پولیس نے ملزم عمر سے 700 گرام چرس، ملزم فیضان سے 600 گرام چرس برآمد کی، روات پولیس نے ملزم شاہد سے 540 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں