نزلہ, زکام اور کھانسی سردیوں میں بہت عام امراض بن کے اکثر لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔ انگریزی میں اسے کولڈ فلو اینڈ کف کہا جاتا ہے۔ فلو ایک وائرال انفیکشن ہے جو انفلوئنزا سے پھیلتا ہے۔
انفلوئنزا وائرس گلے، ناک، سائنوس کو متاثر کرتا ہے۔ آنکھوں، ناک سے پانی بہنا، ناک کا بند ہونا، سر درد، بخار اور گلے میں درد فلو کے عام علامات میں سے ہیں۔
کھانسی عموماً گلے میں خراش کی وجہ سے ہوتی ہے۔ فلو اگرچہ وائرال انفیکشن ہے لیکن فلو کی وجہ سے جو کھانسی ہو جاتی ہے اسے سیکنڈری بیکٹیریال انفیکشن کہا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ فلو کے دوران اینٹی بیکٹیریال میڈیسن دی جاتی ہے اگرچہ فلو وائرال انفیکشن ہے۔ یہ اینٹی بیکٹیریال فلو کی وجہ سے ہونے والی بلغمی کھانسی سے بچاؤ کے لیے ہوتی ہے۔
فلو سے بچاؤ کے لیے کچھ تدابیر بڑے کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔
- مناسب آرام کیا کریں اور پانی کی کمی سے بچنے کے لئے بہت سارے مائع جیسے پانی کا استعمال کیا کریں۔
- صحت مند کھانا کھائیں، خاص طور پر سٹرس پھل
- گلے کی خراش کو دور کرنے کے لیے نمک والے پانی سے غرارے کریں (بچوں کے لیے موزوں نہیں)
- گلے کی خراش کو دور کرنے کے لیے گرم لیموں اور شہد کا مشروب پی لیں۔
5۔ جوشاندا کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔
تکنیکی اور طبی لحاظ سے، فلو کولڈ سے مختلف ہے تاہم عام طور پر ہم انہیں ایک جیسا سمجھتے ہیں۔ یہ دونوں کچھ علامات میں ایک دوسرے سے مختلف ہیں.
فلو ایک متعدی بیماری ہے اور ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیل سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلو خاندان میں ایک وبا کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔
فلو کولڈ سے حفظ متقدم کے طور پر یہ تدابیر کار گر ثابت ہوتی ہیں۔- اپنے ہاتھ صابن اور عام پانی سے دھوئیں۔
- جب آپ چھینکیں یا کھانسیں تو اپنی ناک اور منہ کو ڈھانپیں۔
- جب آپ کو فلو یا کوئی اور متعدی بیماری لگی ہو تو دوسرے لوگوں کے آس پاس جانے سے گریز کریں۔
- اگر آپ بیمار ہیں اور دوسروں کے آس پاس جانے سے گریز نہیں کر سکتے تو ماسک پہنیں۔ فلو، کولڈ اینڈ کف کے لئے انگریزی ادویات کافی کارآمد ہیں اور عام طور پر استعمال ہونے والی ادویات میں شامل ہیں ایفیڈرین، سیوڈو ایفیڈرین، سیٹریزین، لوراٹیڈین، ایباسٹین، فیکسو فیناڈین، پیراسیٹامول، ائبوبروفین۔ کھانسی کے لیے مختلف اینٹی بائیوٹکس، امونیم کلورائڈ، تھیو فائیلین، ڈیکسٹا میتھار فین اور سالبیٹامول۔ ان ادویات سے الرجی ممکن ہے اور سائیڈ افیکٹس بھی ہو سکتے ہیں لہذا ان ادویات کی تجویز کے لئے کسی مستند معالج اور مقدار اور سائیڈ افیکٹس کے لیے فارماسسٹ سے رجوع کریں