کالم

ندی نالوں پر ہاوسنگ سوسائٹیاں‘فطرت سے جنگ

تحریر: حماد چوہدری

آج دل بہت بوجھل ہے۔ بدلتے ہوئے موسم اور بڑھتی ہوئی آبادی نے ہمارے فطری ماحول کو جس طرح تباہ کیا ہے، وہ دیکھ کر خوف محسوس ہوتا ہے۔ لوگ درخت لگانے کے بجائے انہیں کاٹ رہے ہیں۔ سب کی توجہ صرف پیسہ کمانے اور گھر بنانے پر ہے، مگر یہ نہیں سوچا جا رہا کہ ہم فطرت کے خلاف جا کر دراصل اپنی ہی تباہی کا سامان کر رہے ہیں۔پانی کے گزرنے کی جگہوں پر بے دریغ قبضے کیے جا رہے ہیں۔ اڈیالہ روڈ پر کئی ہا¶سنگ سوسائٹیاں نالوں کے اوپر بنی ہوئی ہیں، مورگاہ اور بحریہ میں بھی یہی حال ہے۔ گوجرخان کے قریب بیول جیسے چھوٹے گاوں میں بھی پارکوں اور کھلی جگہوں پر قبضہ کرکے سوسائٹی بنا دی گئی ہے۔ کوئی روکنے والا نہیں، حکومت خاموش ہے اور انتظامیہ تماشائی۔اس سب کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے۔ حالیہ سیلاب میں کتنے ہی گھر تباہ ہوگئے، لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھے اور ہزاروں خاندان بے گھر ہو گئے۔ دکھ کی بات یہ ہے کہ ہر بار آفات کے بعد صرف کھانے کے پیکٹ اور عارضی امداد تقسیم کر کے حکومت اپنی ذمہ داری پوری سمجھ لیتی ہے، جبکہ اصل مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ابھی بھی وقت ہے کہ حکومت جاگ جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز یقیناً کئی اچھے اقدامات کر رہی ہیں اور نئی فورسز تشکیل دے رہی ہیں، لیکن اگر ماحولیاتی تباہی اور نالوں پر قبضوں کے خلاف سخت ایکشن نہ لیا گیا تو حالات مزید بگڑیں گے۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان قبضہ مافیا کے پیچھے کسی بااثر ایم این اے یا ایم پی اے کی سفارش ہے؟ کیا اسی لیے انتظامیہ خاموش ہے؟ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ اگر ابھی قدم نہ اٹھایا گیا تو جس طرح سیالکوٹ اور لاہور بارشوں کے بعد بربادی کا شکار ہوئے، کل کو پورا ضلع راولپنڈی بھی اسی انجام کو پہنچ سکتا ہے۔یہ سب دیکھ کر دل خوفزدہ ہے۔ دعا ہے کہ ہماری حکومت اور عوام دونوں اس مسئلے کو سنجیدہ لیں، ورنہ آنے والے دنوں میں حالات مزید خطرناک ہو جائیں گے۔

بہرام خان

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

1 hour ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

3 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

3 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

4 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

4 hours ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

4 hours ago