نالی بنانے کا تنازع لڑائی جھگڑا میں خاتون سمیت 3افراد زخمی


کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)نالی بنانے کا تنازع،چار خواتین سمیت 12 مسلح افراد نے خاتون سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جبکہ پالتوکتوں بھی چھوڑ دیا گیا جس نے ایک خاتون کو دبوچ کر شدید زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی آسیہ بی بی زوجہ سرفراز سکنہ پنڈ بہنسو نے تھانہ کلر سیداں میں مضروبی حالت میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میرا خاوند بسلسلہ روزگار بیرون ملک مقیم ہے۔میرے خاوند نے اپنی ملکیتی زمین واقع پنڈ بہنسو ڈھوک سنبل میں مکان تعمیر کر رکھے ہیں اور مکان کی عقبی سائیڈ پر نکاسی کیلئے نالی چھوڑی ہوئی ہے۔گزشتہ روز مسمیان عبدالقدوس مسلح کلہاڑی،حسنین مسلح چاقو،محمد ضیاء مسلح کلہاڑی،مسماۃ رخسانہ بی بی ہمراہ پالتو کتا،نصرت بی بی مسلح ڈنڈا،ناظرہ بی بی مسلح کلہاڑی،زاہدہ بی بی مسلح چھری اور تین نامعلوم نے میرے بھتیجے عتسان یاسین کو نالی صاف کرنے کیلئے بھیجا تو عبدالقدوس مسلح کلہاڑی نے للکارا کہ آج تمہیں زندہ نہ چھوڑیں گے۔اس موقع پر اس نیوار کلہاڑی کیا جو میرے بھتیجے کے ماتھے کے درمیان میں لگاجس سے وہ زمین پر گر گیا اور گرے ہوئے کو حسنین نے چاقو مار کر زخمی کر دیا۔اسی دوران دیگر افراد نے دبوچ لیا اور لاتوں مکوں کلہاڑیوں سے وار کر کے مجھے،میرے بھتیجے اور محمد وسیم کو زخمی کر دیا۔رخسانہ بی بی اور نصرت بی بی نے پالتو کتے کو للکارا جس نے مجھے دبوچ لیا اور اس کے کاٹنے سے میں زخمی ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں