نالہ لنگ سے 18 سالہ لڑکی کی نعش برآمدقتل یا حادثہ؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار

روات (پنڈی پوسٹ)  تھانہ روات کی حدود میں واقع بروالہ گاؤں کے قریب نالہ لنگ سے بدھ کی صبح 18 سالہ لڑکی کی نعش برآمد ہوئی ہے۔
پنڈی پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ یہ نالہ کہوٹہ کی جانب سے آتا ہے اور وہاں سے بہتے پانی میں لڑکی کی نعش تیرتی ہوئی دیکھی گئی، جسے فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نالے سے نکالا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر روات پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔ عینی شاہدین کے مطابق نعش پانی میں بہنے کی وجہ سے برہنہ حالت میں تھی، جس پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے یا وہ کسی حادثے کا شکار ہو کر پانی میں بہہ گئی۔

حقیقت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔ پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ادھر میڈیا زرائع کے مطابق پانی میں بہہ آکر ہونیوالی لڑکی کا تعلق کہوٹہ کے چہات سے ہے اس کا نام تانیہ ختر محمد وارث معلوم ہوا ہے جس کا زہنی توازن ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز سے گھر سے لاپتہ تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں