راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 09 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے ملزم حسن سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم ذیشان سے 01
پستول 30 بور معہ ایمونیشن، آر اے بازار پولیس نے ملزم سرفراز سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم شہریار سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، نصیرآباد پولیس نے ملزمان سیف اللہ اور خان نواز سے 01 رائفل کلاشنکوف معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم محی الاسلام سے 01
پستول 30 بور معہ ایمونیشن، وارث خان پولیس نے ملزم محمد علی سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم مزمل سے 01 پستول 30 بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیگی۔