راولپنڈی(اویس الحق سے)نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ ملزم کے موبائل فون کی ٹیکنیکل رپورٹ حاصل کر لی گئی ہے، ملزم سے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مزید ڈیٹا ریکور کرنا باقی ہے۔
این سی سی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاونٹس، ای میل اکاونٹس اور ڈیجیٹل میڈیا ریکور کرنا ہے، این سی سی آئی اے نے ملزم کے مزید 9 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کر دی۔عدالت نے حکم دیا کہ تفتیش اور ریکوری کر کے ملزم کو 30 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف کمسن بچوں کا فحش مواد شیئر کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا، ملزم کے خلاف کارروائی انٹرنیشنل ادارے کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔
این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ 202/25 درج کیا، ملزم میاں مومن احمد نے اسنیپ چیٹ کے ذریعے فحش مواد شیئر کیا۔
یاد رہے کہ 21 اگست کو لاہور میں جنسی مواد کے ذریعے نابالغ کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔
نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا تھا کہ ملزم پر ایک نابالغ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ چیٹ کے ذریعے جنسی مواد کی بنیاد پر بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔
این سی سی آئی نے ریمانڈ کی درخواست میں کہا تھا کہ ملزم کو ایک بین الاقوامی تنظیم سے اطلاع ملنے کے بعد گرفتار کیا گیا، اس پر سوشل میڈیا ایپلیکیشن اسنیپ چیٹ کے ذریعے فحش مواد شیئر کرنے اور ایک نابالغ کو جنسی مواد کی بنیاد پر بلیک میل کرنے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…
"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…