ناامیدی

کتنی حیرت انگیز بات ہے کہ قرآن میں ایک بھی نا امیدی کی کہانی نہیں ہے۔ حضرت یعقوب ؑ برسوں روتے رہے اور اپنی بینائی کھو بیٹھے۔ لیکن آخر کار انکو اپنے بیٹے کے ساتھ ساتھ بینائی بھی مل گئی۔ حضرت زکریا ؑ کو بڑھاپے تک کوئی اولاد نہ ہوئی لیکن انکی دعا قبول ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے انہیں اولاد عطا فرمائی جب وہ خود حیران ہو گئے۔ حضرت ایوبؑ بیماری کی وجہ سے بہت تکلیف سے گزرے، لیکن آخر کار اللہ تعالیٰ نے انہیں راحت بخشی۔ حضرت یونسؑ مچھلی کے پیٹ میں داخل ہوئے لیکن اللہ تعالیٰ نے انہیں بھی نکال لیا اور فہرست جاری ہے۔ غور کرنے کی بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان سب کو دنیا میں راحت بخشی ہے اور آخرت کی زندگی ان کے لیے اعلیٰ ترین ہے۔ یاد رکھیں کہ جو اللہ کو غم میں اپنا ساتھی بنا لے اس کا انجام کبھی بھی برا نہیں ہو سکتا۔ اللہ سے کبھی نا امید نہ ہو۔ اللہ عظیم ہے۔ (محمد طلحہ ساگری)

اپنا تبصرہ بھیجیں