اہم خبریں

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات

اسلام آباد(اویس الحق سے)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ کال پر پاکستان کی نمائندگی کے رہے ہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں موجود تمام دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سالانہ سربراہی اجلاس میں ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرینگے،

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل بیجنگ کے ”گریٹ ہال آف دی پیپل” میں شی جن پنگ سے مل کر انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں اور انہوں نےپاکستان کی عوام اور حکومت کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم پاک چین پائیدار دوستی کو مزید گہرا کرنے اور تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔چینی صدر نے وفود کے سربراہوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے،SCO کے دائرہ کار کے تحت علاقائی تعاون کی بہتری پر زور دیا۔وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار دیگر وزرائے خارجہ کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

قبل ازیں اسحاق ڈار نے مختلف ایس،سی،او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی،جس میں افہام و تفہیم اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے خیالات کا اظہار کیا گیا انہوں نے ایران،ازبکستان اور بیلاروس کے ہم منصب کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی۔یاد رہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ گزشتہ رات بیجنگ پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر ان کا زبردست طریقے سے استقبال کیا گیا۔ہوائی اڈے پر استقبال چین کے ایمبیسڈر یو ہونگ، چین کی منسٹری آف فارن افیئرز کے شعبہ ایشیائی امور کے دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل الرحمان ہاشمی نے کیا۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

1 hour ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

1 hour ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

1 hour ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

1 hour ago

عارف والا سے نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کا ریپ کرنے والے 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…

1 hour ago

قیادتِ نو — امیدِ پاکستان

"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…

2 hours ago