303

نائب تحصیلدار کی عدم تعیناتی سے عوام ذلیل وخوار

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل آفس مری میں گذشتہ چھ ماہ سے نائب تحصیلدار کی تعیناتی نہ ہونے سے عوام الناس ذلیل وخوار ہوگئے ہیں،سائلین کواپنے ر وزمرہ کے کئی مسائل کے حوالے سے ضروری کاغذات پر دستخط کرانے میں متعلقہ آفیسر کی تلاش دفتر کے چکر لگالگاکر تھک چکے ہیں اوردن بھر طویل انتظار کرکے دوردراز کے علاقوں سے تحصیل دفتر مری آئے ہوئے غریب سائلین شام کو مایوس واپس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں جبکہ تحصیلدار مری بھی من مرضی سے تحصیل دفتر آنے کی زحمت گوارہ کرتے ہیں اہلکاروں سے پوچھنے پر کبھی ایک عدالت،کبھی دوسرے عدالت کبھی پنڈی میٹنگ،کبھی نشاندہی اوردیگر حیلے بہانوں سے سائلین کو طفل تسلیاں دی جاتی ہیں جبکہ گڈگورنس کے دعوے کرنے والے منتخب نمائندے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے اورعوام الناس کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل ناکام نظرآتے ہیں عوامی حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،اسسٹنٹ کمشنر مری اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر مری میں نائب تحصیلدارکی تعیناتی کی جائے اورتحصیلدارمری کو اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیادپر اپنی حاضری کویقینی بنانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں