نئے سال کے افق پر پنڈی پوسٹ/عبدالجبار چوہدری

نئے سال 2016کے افق پر پنڈی پوسٹ کاطلوع یقیناََ خوش آئند بات ہے اور دعا ہے کہ یہ طلوع تما متر تمازت کے ساتھ اور مکمل جولانیوں اور تابانیوں کا مظہر ہو پنڈی پوسٹ اپنے بنیادی اعزاضومقاصدکو مدِنظر رکھتے ہوئے اس سال کے پیشانی پر بھی اپنے

نقوش ثبت کر سکتا ہے اس کے لیے نظر ثانی اور مشاورت کی اشد ضرورت بھی ہے کسی شاعر نے نے کیاخوب کہا ہے
ہر وقت کا ہنسنا کہیں برباد نہ کر دے
کبھی تنہائی کے لمحوں میں رو بھی لیا کر
علاقہ کلرسیداں روات چک بیلی خان اور وفاقی دیہی علاقہ ہمک سہالہ ماڈل ٹاون اور سواں کا ایسا تر جمان بن کر ابھراہے کہ اس کی طلب اور مطالعہ ہر با خبر شہری کی ضرورت بن چکا ہے ہمارے علاقہ کے بہت سے لوگ بیرونِ ملک مقیم ہیں علاقائی خبروں سرگرمیوں سے با خبر رہنے کا واحد زریعہ پنڈی پوسٹ کا ویب ایڈیشن ہے پنڈی پوسٹ میں شائع ہونے والی ہر خبر چیف ایڈیٹر کی نگاہوں سے گزر کر اور سب ایڈیٹنگ کا مرحلہ طے کرنے کے بعد ہی صفحہ کی زینت بنتی ہے

مقامی ای پی اے ،ایم این اے کی تصاویرصرف ایسی صورت صفحہاول پر شائع کی جاتی ہے جب اس کی ضرورت ہوتی ہے تقریب یاسر گرمی کی کوریج کی جاتی ہے شعبہ کمپیوٹر کے ماہرین کے بغیر اخبارات کی اشاعت تو اب نا ممکن ہو چکی ہے اور پنڈی پوسٹ کی خوش قسمتی کہ روز اول سے پیچ میکنگ کے لئے جناب زاہد حسین صاحب کی صورت میں ایک استاد ملا جنہوں نے اپنے فن کو ظاہر کرنے سکھانے اور پھیلانے میں کبھی بخل سے کام نہ لیا ایڈیٹنگ اور گرافکس کے لیے عدیل ملک جس دلچسپی اور محنت سے کام کر رہے ہیں

وہ وقت دور نہیں جب ان کا نام بھی اساتزہ کی فہرست میں گنا جائے گا محمد ابراہیم کی خدمات اس سلسلہ مین بھلائی نہیں جا سکتی 2016میں رپورٹنگ میں جس ضدت کی ضرورت ہے علاقائی جھگڑوں کی جگہ تجزیاتی خبروں کی اشاعت کو زیادہ سے زیادہ جگہ دی جائے اغوا ڈکیتی قبضہ گروپوں کی کارستانیوں کی خبروں کی اشاعت کیساتھ ان عوامل اور وجوہات کا بھی جائزہ ضرور شامل اشاعت ہو جن کی بنا پر یہ سب جرائم ہو رہے ہیں

خبروں کے پسِپردہ مضمرات کو سامنے لانا یقیناًجرات کا کام ہوتا ہے سٹاف رپورٹر ز کا کام بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور ہمہ وقت خبروں کی تلاش اور ان کی کماحقہ اشاعت سٹاف رپورٹر کی زمہ داری ہوتی ہے سید آصف شاہ ،شہزاد رضا ،اشفاق چوہدری ،راجہ غلام جو خبر کا حق ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے مضبوط روابطہ ان شخصیات کا طرہ امتیاز ہے اور پنڈی پوسٹ کے لئے بیش بہا سرمایہ یہی لوگ ہیں ادارتی صفحہ کسی بھی اخبار کی پالیسی اس کی نظریاتی وابستگی اور سوچ کا آئینہ دار ہوتا ہے

ہمارا ملک بشمول امتِ مسلمہ جس کے حالات کا چکار ہے اس نے لکھنے والوں پر بہت زمہ داری عائد کر رکھی ہے ادارتی نوٹ کے علاوہ جو تحریریں اس صفحہ کی زینت بنتی ہیں وہ بلا شبہ اسی دردِ دل کی عکاس ہوتی ہیں علاقائی مسائل معاشرتی نا ہمواریوں کا واویلا ثقافتی اور علاقائی روایات کا پرچا ر کرنے والی تحریریں ہی ادارتی صفحہ کا حسن ہوتی ہیں اور سب سے زیادہ پڑھی جانے والی تحریریں بھی یہی ہوتی ہیں

پنڈی پوسٹ نے ایک تہائی حصہ بچوں کے لئے مختص کر رکھا ہے گلدستہ کے عنوان سے بچوں کا صفحہ جسے عرفان کیانی جیسا مدبر اور محنتی جوان مرتب کرتا ہے اور ان کا پیغام بھی اسی صفحہ کی زینت بنتا ہے گلدستہ میں اگر تحریریں زیادہ شامل کی جائیں اور اشعار کم تو یہ بہت ہی مفید رہے گا

اگر ممکن ہو سکے تو خواتین کارنر کا اضافہ کیا جائے اور اس اضافی زمہ داری کا بوجھ بھی ہمارے محترم بھائی عرفان کیانی کے کندھوں پر ڈال دیا جائے کیونکہ اب وہ ایک قومی ادارے میں قوم کے بچوں کو فنون کی تعلیم دے رہے ہیں اور نو جوانوں کی رہنمائی کا فریضہ بہتر طور پر انجام دے سکتے ہیں فیلڈرپورٹنگ کا شعبہ براہِ راست چیف ایڈیٹر عبدالخطیب چوہدری کی سربراہی میں کام کر رہا ہے نامور نامہ نگار ان بے لاگ تجزیہ کاروں سے روابطہ قائم رکھنا اور ان کی معروفات کی مناسب کوریج کی زمہ داری چیف ایڈیٹر نے اپنے زمہ لے رکھی ہے

بلاشبہ جس جا نفشانی اور محنت سے یہ شخصیات خبریں اور رپورٹیں بنا کر وقت ارسال کرتے ہیں ان کی پزیرائی چیف ایڈیٹر جیسی شحصیت ہی کر سکتی ہے پنڈی پوسٹ فورم میں کوئی شخصیت اپنا موقف پیش کرنا چاہے کوئی علاقائی مسلہ کسی محکمہ کے خلاف شکایت کسی کے ساتھ زیادتی ہو اور وہ اس کو مستعلقہ حکام تک پہنچانے کے لئے کسی بھی وقت پنڈی پوسٹ فورم میں اظہار خیال کر سکتا ہے اور یہ شعبہ بھی چیف ایڈیٹر کی نگرانی میں کام کر رہا ہے شعبہ اشتہارات کی ازسرِ نوصف بندی کی ضرورت ہے

اور اگر کلاسیفائیڈ اشتہارات کا سلسلہ اندرونی صفحہ پر شروع کیا جائے تو یہ چھوٹے کاروباری لوگوں کے لئے بہت فائدہ مند ہو گا اس معروضی جائزہ کا بنیادی مقصد ٹیم کے پررکن کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے پنڈی پوسٹ کے لئے ہر آدمی اہمیت کا حامل ہے ہر ایک کی خدمات لائق صد تحسین ہیں اور حیقیت یوں ہے کہ
اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل
لوگ ملتے گئے کارواں بنتا گیا
ادارے محض مالی نظم ونسق کا نام نہیں ہوتے بے شک مثالی نظم ونسق ان کی کامیابی مین اہم کردار ادا کرتا ہے ادارے بہتر یں افراد کی بہترین صلاحیتوں کے اظہار کی وجہ سے کامیاب و کامران ہوتے ہیں افراد جتنے منظم پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مالک اور ایماندار ہوں گے ادارہ اتنی تیزی سے ترقی کرے گا ادارے بھی ان کی خدمات کو مختلف طریقوں سے سراہتا ہے اور ان کی خدمات کی نوعیت کے مطابق سہولیات اور فوائد کا بھی بندوبست کرتا ہے

پنڈی پوسٹ اور اس کے ساتھ وابستہ پر فرد صرف اور صرف جزبہ جب الو طنی علاقائی کا علمبردار ہمارے مسائل اور ان کے حل کا متمنی ہے اور ٖری لانس خدمات کا ایک شاہکار ہے میری دعا ہے کہ رب کائنات ان کے اس بے لوث جزبے کو سلامت رکھے اور ہمارے علاقہ کے لیے ان کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیں .{jcomments on}

اپنا تبصرہ بھیجیں