راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی سربراہی میں نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کی طرف مارچ کیا جارہا تھا، اس موقع پر دہلی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
اس موقع پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ بات نہیں کرسکتے، سچائی ملک کے سامنے ہے، یہ اقتدار کی نہیں آئین کو بچانے کی لڑائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ون مین ون ووٹ کی لڑائی ہے، ہمیں صاف اور شفاف ووٹر لسٹ چاہیے۔
کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے دو روز قبل الزام عائد کیا تھا کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں ووٹ چرائے۔
راہول گاندھی عام انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت سامنے لائے اور کہاکہ انتخابات میں عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، ڈپلیکیٹ ووٹر آئی ڈیز بنائی گئیں تو کچھ حلقوں میں مکانوں کے جعلی ایڈرس بنائے گئے جبکہ جعلی تصاویر کا بھی استعمال کیاگیا۔
راہول گاندھی نےکہاکہ پچھلے انتخابات میں بی جے پی، وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے ساتھیوں نے آئین پر حملہ کیا، کم سےکم 100 سے زیادہ نشستوں پر ہیرا پھیری کی گئی، انہوں نے بتایا کہ اگر جعل سازی نہ ہوتی تو نریندر مودی آج بھارت کے وزیراعظم نہ ہوتے۔
راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن جو کررہا ہے وہ غداری ہے، انہوں نے مبینہ دھاندلی کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
راولپنڈی(اویس الحق سے)انتہائی مصروف شاہراہ ایوب نیشنل پارک کے قریب ایک گاڑی جیسے ایک خاتون…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ…
راولپنڈی(اویس الحق سے)پنجاب کے تین بڑے دریا اس وقت سپر فلڈ کی لپیٹ میں ہیں…
اسلام آباد(اویس الحق سے)غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پائیتونگٹارن شنواترا تھائی لینڈ کے ارب…
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بچے انتہائی تشویشناک حالت میں…
کلر سیداں (یاسر ملک) پٹرولنگ پولیس کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع…