اہم خبریں

میں نے حلقہ کے عوام اور پارٹی سے وفاداری کی،فواد چوہدری

جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے جتنا عرصہ اسمبلی میں رہا پوری ذمہ داری کے ساتھ ملک کے اعلیٰ ترین ایوان میں ضلع جہلم کے عوام کی بھرپور نمائندگی کا حق ادا کیا۔ہمارا حلقہ انتہائی پسماندہ تھا،سڑکیں،گلیاں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی تھیں،نہر نہ ہونے کی وجہ سے زمینیں بنجر تھیں،پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں پانی کی شدید قلت تھی،اسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں ڈاکٹرز،ٹیچرزاور عملے کی کمی تھی،عوام نے منتخب کرکے اسمبلی پہنچایا تو قومی اسمبلی میں جہلم،پنڈدادنخان کے عوام کی بھرپور نمائندگی کی،سب سے پہلے جلالپورشریف تاکندوال نہر کا کام شروع کروایا،لِلہ تا جہلم 128 کلو میٹر دورویہ سڑک کا منصوبہ منظور کروانے کے بعد کام شروع کروایا،رابطہ سڑکیں بنوائی،اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملے کی کمی پوری کروائی،تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تعداد پوری کروائی گئی،تھانہ کچہری اور پٹوار کی سیاست کا خاتمہ کرکے میرٹ کو ترجیح دی،کپتان نے ٹکٹ دیا عوام نے منتخب کیا دونوں کے ساتھ وفاداری نبھانے کی ہرممکن کوشش کی،وزیر اعظم عمران خان7 بار پنڈدادنخان اور جہلم آئے،کپتان نے رجیم چینج کے بعد اسمبلی سے استعفوں کا فیصلہ کیا تو انکے ہر فیصلے پر لبیک کہا،قومی اسمبلی کی نشست تحریک انصاف کی امانت تھی وہ امانت احسن طریقے سے واپس لوٹا دی، خود کو اگلے انتخابات میں جہلم کے عوام کی عدالت میں پیش کروں گا امید ہے کہ ضلع جہلم کے غیور، باغیرت،نڈرعوام مجھے ایک بار پھر خدمت کا موقع فراہم کرینگے جو کام رہ گئے ہیں انشاء اللہ پورے کئے جائیں گے۔

admin

Recent Posts

راولپنڈی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…

5 hours ago

وزیراعظم کی چمن دھماکے میں 6 افراد کے شہید ہونے پر دلی افسوس اور مذمت، ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…

6 hours ago

جہلم پولیس کی شاندار کاروائی جہلم سے اغواء ہونے والی لڑکی کچے کے علاقہ سے بازیاب چار ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق جہلم سے ایک لڑکی اغوا ہو گئی جسے آئسکریم بیچنے والے نے…

10 hours ago

جہلم گلشن فیروز میں ڈکیتی کی وارات مزاحمت پر ماں اور بیٹی زخمی

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکول کی ٹیچر چھٹی کے بعد اپنی بیٹی کی ہمراہ کار…

10 hours ago

قائداعظم وہ عظیم شخص تھے جن کو نہ خریدا جا سکتا تھا اور نہ ہی جھکایا جا سکتا تھا

پروفیسر محمد حسینگیارہ ستمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اٹھہترویں برسی…

11 hours ago