Categories: اہم خبریں

میوچل ٹرانفسر ایک سالہ پابندی ختم نہ ہوسکی  ہزاروں  اساتذہ حالیہ تبادلوں میں میوچل ٹرانفسر سے محروم

اٹک ۔۔ پنجاب بھر کے ہزاروں مردو خواتین اساتذہ کے پرزور مطالبے کے باوجود میوچل ٹرانفسر سے لاہور کی افسر شاہی نے ایک سالہ پابندی ختم نہیں کی جس کی وجہ سے ہزاروں مرد و خواتین اساتذہ حالیہ تبادلوں میں میوچل ٹرانفسر سے محروم رہ گئے میوچل تبادلہ اساتذہ کا بنیادی حق ہے ماضی میں کبھی میوچل ٹرانفسر پر قدغن نہیں لگائی گئی،تاہم ٹھنڈے کمروں میں بیٹھی افسر شاہی نے ہزاروں اساتذہ سے یہ بنیادی حق بھی چھین لیا جس کی وجہ سے پنجاب بھر کے اساتذہ میں نہ صرف مایوسی بلکہ شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے پنجاب کے ہزاروں اساتذہ کا سوال ہے کہ پنجاب کے اساتذہ کے ساتھ میوچل ٹرانفسر میں سوتیلی ماں والا سلوک بند کیا جائے اورنادر افسر شاہی کی جانب سے میوچل ٹرانفسر پر ایک سالہ پابندی کا فوری خاتمہ کرکے انہیں جائز حق سے محروم نہ کیا جائےتاکہ اگلے تبادلہ جات میں اساتذہ میوچل تبادلے کی سہولت سے محروم نہ ہوں اساتذہ نے صوبائی وزیر تعلیم سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر میوچل ٹرانفسر پر ایک سالہ پابندی کے خاتمےکے احکامات جاری کریں،یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقامی اساتذہ عجیب اوپن میرٹ تبادلہ پالیسی کی وجہ سے تبادلوں سے عملی طورپر مکمل طور پر محروم ہوچکے ہیں مقامی اساتذہ کے پاس صرف اور صرف میوچل ٹرانفسر کی سہولت تھی اس پر بھی پنجاب کی افسر شاہی نے ایک سالہ پابندی لگا دی اساتذہ کا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ہمیں میوچل ٹرانفسر کا حق فوری طور پر دیا جائے اس عجیب پالیسی سے اساتذہ رل کر رہ گئے۔

نصرت علی خان

Recent Posts

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

17 minutes ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

3 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

9 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

12 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

13 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

16 hours ago