کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں منعقدہ سالانہ میلے میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والے نوجوانوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں شفٹ کیا گیا جس کے بعد ہسپتال کا احاطہ میدان جنگ بن گیا جس پر ہسپتال انتظامیہ کو 15 پر کال کرنا پڑی جس کے نتیجے میں پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق درکالی شیرشاہی میں منعقدہ سالانہ میلے میں دکانیں لگانے پر جھگڑا ہو گیا جہاں دونوں طرف سے مجموعی طور پر پانچ افراد زخمی ہو کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچ گئے جس کیساتھ ہی مضروب ہونے والے افراد کے رشتہ دار اور ساتھی بھی ہسپتال آ گئے جہاں ایک بار پھر دونوں گروپ ایک دوسرے کیساتھ گتم گتھا ہو گئے اور ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی پر موجودہ میڈیکل آفیسر نے 15 پر کال کر دی جس کے فورابعد مقامی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…