Categories: علاقائی

میلاد النبی ؐ پر خوشی منانا دراصل ایمان و محبتِ رسول ؐ کا عملی اظہار ہے۔ اسد عالم

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مریم پبلک اینڈ سیکنڈری سکول دھمالی میں جشن میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری اسد عالم نے کہا ہے کہ میلاد النبی ؐ پر خوشی منانا دراصل ایمان و محبتِ رسول ؐ کا عملی اظہار ہے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسے لوگوں کو بھی اس خوشی کا اجر عطا فرمایا جو ایمان کی دولت سے محروم تھے۔

ابو لہب جس کے متعلق قرآن نے سخت الفاظ میں مذمت فرمائی، جب اس نے محض حضور ؐ کی ولادت کی خوشی میں اپنی لونڈی ثویبہ کو آزاد کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس عمل کا انعام اسے دیا اور ہر پیر کے دن اس کے عذاب میں تخفیف فرمائی۔ جب ایک کافر کو محض میلاد النبی ؐ کی خوشی منانے پر اجر و ثواب مل سکتا ہے تو ایک مومن مسلمان کے لیے اس خوشی اور عقیدت کا اجر و ثواب کس قدر عظیم ہوگا،

یہی وجہ ہے کہ اہلِ ایمان میلاد النبی ؐ کو نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ مناتے ہیں تاکہ دنیا و آخرت میں سرکارِ دو عالم ؐ کی خوشنودی اور اللہ تعالیٰ کی رحمت حاصل کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ ؐکے ظہور نے تاریخ عالم میں انقلاب برپا کیا۔ کفرو جہالت اور فرسودگی کے تمام آثار ملیا میٹ ہوگئے اور دنیا میں توحید باری تعالیٰ کی شمع روشن ہوگئی۔ یہی وجہ ہے کہ ذکر ؐ ازل تا ابد جاری و ساری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ ؐ کو وجود میں لانے سے قبل ہی آپ کا چرچا کردیا تھا۔ آج امت مسلمہ آپ ؐ کی ولادت کی خوشی میں جو محافل کا انعقاد کرتی ہے-

وہ اسی نور کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو ازل تا ابد جاری و ساری ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں میلاد النبی ؐ کے مختلف پہلوؤں پر قرآن و سنت، آثار صحابہ اور اقوال آئمہ و محدثین کی روشنی میں جامع بحث کی گئی ہے۔ سابق لیڈی کونسلر برجیس جیلانی اور لیگل ایڈوائزر بانو جہانگیر راجہ ایڈووکیٹ سمیت بچوں اور ان کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سکول کے بچوں اور اساتذہ کرام نے حضور سرور کو نین ؐ کے دربار عالیہ میں نعتوں سے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔تقریب کے اختتام پر لنگر تقسیم کیا گیا۔

ملک یاسر

Recent Posts

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

3 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

4 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

7 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

7 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

7 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

7 hours ago