183

میر پور خاص‘ رکشا اور تیز رفتار موٹر سائیکل میں تصادم ایک جاں بحق دوسرا زخمی

میرپورخاص(نمائندہ پنڈی پوسٹ) جرواری شاخ روڈ پرچنگچی رکشا اور تیز رفتار موٹر سائیکل میں ٹکر دونوں ٹانگو ں سے معزور جاں بحق دوسرا معزور بھائی زخمی پولیس کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل اور چنگچی میں جرواری کے شاخ کے قریب ٹکر ہوا جس کے نتیجے میں دونون ٹانگوں سے معزرو نوجوان منور تھیبو جانبحق ہوگیا جبکہ اسکا سگا بھائی وحید شدید زخمی ہوگیا۔ موٹر سائیکل سوار کو حراست میں لے لیا گیا تاحال اس کیس کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔ متوفی منور تھیبو دونوں ٹانگوں سے معزور تھا جو کو اپنے گھر کی کفالت اور شدید غربت کے باعث اپنے گونگے بھائی وحید کے ساتھ چنگچی میں جاکر اپنے گھر کے خرچے کے لئے چنگچی میں مسافروں سے کرایا وصول کرتا تھا لیکن بدقسمتی سے موت نے حق حلال کی روزی کمانے والے معزور کو بھی نہیں بخشا۔ تیز رفتار موٹر سائیک سوار کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے لیکن معزور کی موت نے غربت بدحالی اور بے روزگاری کے ستائے خاندان پر مزید مصیبتوں اور دکھوں کے پھاڑ توڑ دیئے۔ شہریوں نے حکومت اور مخیر حضرات سے ا پیل کی ہے متوفی معزور منور تھیبو کے لواحقین کی کفالت کے لئے خدا کی رضا کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں