Categories: آزاد کشمیر

میر پورخاص‘ نقلی کھاد بیج اور ادویات کی فراہمی کا دھندہ عروج پر

میرپورخاص (پنڈی پوسٹ نیوز) جھلوری میں نکلی کھاد بیج اور نقلی زرعی ادویات کے فروخت کے خلاف زمیداروں کا احتجاج

زمیداروں کا جھلوری شہر میں دھرنا فوری طور پر نقلی کھاد بیج ، نقلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ڈویزن کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نقلی بیج، نقلی زرعی ادویات اور نقلی کھاد کی فروخت کا کام زرو وہ شور پر ہے۔ محکمہ ایگریکلچر کی چھاپہ مار ٹیموں کی جانب سے سے تمام نقلی بیج، کھاد اور زرعی ادوایات فروخت کرنے و الے دکانوں سے منتھلی وصول کرکے سندھ کی زراعت کو تباھی کا کھلم کھلا لائسنس دے دیا ہے۔ میرپورخاص کے قریب جھلوری اسٹاپ پر نقلی کھاد بیج اور نقلی ادویات کی فروخت کے خلاف سیکڑو آبادگار سڑکوں پر آگئے اور جھلوری شہر میں دھرنا دیا۔ زمیدار میرو مری کی قیادت میں مشتعل زمیداروں نے محکمہ ایگریکلچر اور میرپورخاص دویزن میں زرعی نقلی بیج، کھاد اور ادویا ت کی فروخت پر دو گھنٹوں تک احتجاج کیا۔ زمیداروں نے بتایا کہ جھلوری ، میرپورخاص، کوٹ غلام محمد، ڈگری، جھڈو، سندھڑی، کنڈیاری، پھلڈیوں، نوکوٹ، سامارو ، پتھورو سمیت اندروں سندھ میں تمام شہروں اور دیہاتوں میں کئی برسو ں سے کپاس، گنے، گندم، چاول، مرچی، آم کے باغات، موسمی پھلوں اور دیگر فصلوں کے لئے نقلی بیج، نقلی زرعی ادویات اور نقلی کھاد کی فروخت سرعام جاری ہے ۔ اور محکمہ ایگریکلچر کی چھاپہ مار ٹیمیں نقلی کھاد ، بیج اور زرعی ادویات فروخت کرنے والوں سے منتھلی بٹور رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس خاموش ہے ۔ ابادگاروں نے وزیر اعلیٰ سندھ، سندھ حکومت اور محکمہ ایگریکلچر کے صوبائی و زیر سے اپیل کی ہے کہ میرپورخاص ڈویزن سمیت سندھ بھر میں غیر قانونی طور پر پنجاب، کراچی اور دیگر شہروں تیار ہوکر مقامی دکانوں پر فروخت ہونے والی نقلی زرعی ادویات، نقلی کھاد اور بیج کی فروخت پر کریک ڈاؤن کرے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہچائے۔{jcomments on}

 

admin

Share
Published by
admin

Recent Posts

راولپنڈی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…

5 hours ago

وزیراعظم کی چمن دھماکے میں 6 افراد کے شہید ہونے پر دلی افسوس اور مذمت، ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…

6 hours ago

جہلم پولیس کی شاندار کاروائی جہلم سے اغواء ہونے والی لڑکی کچے کے علاقہ سے بازیاب چار ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق جہلم سے ایک لڑکی اغوا ہو گئی جسے آئسکریم بیچنے والے نے…

10 hours ago

جہلم گلشن فیروز میں ڈکیتی کی وارات مزاحمت پر ماں اور بیٹی زخمی

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکول کی ٹیچر چھٹی کے بعد اپنی بیٹی کی ہمراہ کار…

10 hours ago

قائداعظم وہ عظیم شخص تھے جن کو نہ خریدا جا سکتا تھا اور نہ ہی جھکایا جا سکتا تھا

پروفیسر محمد حسینگیارہ ستمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اٹھہترویں برسی…

11 hours ago