میرپور (نامہ نگار) میرپور کے علاقے پر انیاں ہٹیاں میں تاجروں نے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ کل دن سے اب تک بجلی بحال نہیں کی گئی جس سے ان کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ تاجروں نے بتایا کہ آئے روز کسی نہ کسی بہانے سے بجلی بند کر دی جاتی ہے، جس کے باعث ان کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
مظاہرین نے حکومت اور محکمہ برقیات سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی کی فراہمی بحال کی جائے اور اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مستقل حل نکالا جائے، ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔ تاجروں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور روزگار کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا ہے۔