میرپور پریس کلب،نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھالیا

میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کشمیر پریس کلب میرپور کے انتخابات 2022 مکمل ، ظفر مغل صدر ، ممتاز علی خاکسار سینئر نائب صدر ، راشد بشیر چوہدری نائب صدر ، جنرل سیکرٹری خلیل چوہان، غضنفر چوہدری ڈپٹی جنرل سیکریٹری ، زاہد بشیر سیکرٹری مالیات ، عمر تقویم الحسن جرال سیکرٹری اطلاعات بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ، اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے ممبر بورڈ آف گورنر ضلع میرپور خالد چوہدری نے نو منتخب عہدیداران سے حلف اٹھا لیا تفصیلات کے مطابق کشمیر پریس کلب میرپور کے تین سال بعد بلآخر انتخابات 2022-23 افہام تفہیم سے انجام پاگئے ہیں جس میں کشمیر پریس کلب میرپور کے ممبران کی مشاورت سے نو منتخب عہدیداران ظفر مغل صدر ، ممتاز علی خاکسار سینئر نائب صدر ، راشد بشیر چوہدری نائب صدر ، جنرل سیکرٹری خلیل چوہان، غضنفر چوہدری ڈپٹی جنرل سیکریٹری ، زاہد بشیر سیکرٹری مالیات ، عمر تقویم الحسن جرال سیکرٹری اطلاعات کا اعلان کیا گیا آزاد کشمیر پریس فاؤنڈیشن کے نو منتخب ممبر بورڈ آف گورنر خالد چوہدری نے نو منتخب عہدیداران کشمیر پریس کلب میرپور سے حلف لیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر نو منتخب صدر ظفر مغل نے مجلس عاملہ کے ممبران کا اعلان کیا جس کے مطابق محمد اقبال خواجہ ، مشتاق احمد مغل ، ظفر کھٹانہ، شہباز بخاری، فوزیہ عندلیب ، نوید انجم کو ممبر مجلس عاملہ نامزد کر دیا گیا ، جبکہ سابق صدر کشمیر پریس کلب میرپور سید عابد حسین شاہ کو بیرون ملک سفارتی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ دیگر کمیٹیوں کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا اس موقع پر کشمیر پریس کلب کے مکمل 99 ممبران کی اکثریت نے نو منتخب عہدیداران کو متفقہ طور پر اعتماد کا اظہار کیا۔نومنتخب صدرپریس کلب ظفر مغل نے کہاکہ تین سال بعد کلب کی جنرل کونسل نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے اکثریت رائے سے عہدیداروں کا انتخاب کرکےآئین اور جمہوریت کو بحال کیا ہے اب ایک سالہ آئینی مدت میں ہم آئین کے مطابق اقدامات اٹھائیںنگے اور آئین توڑنےوالوں کا فیصلہ بھی میں آئندہ جنرل کونسل پر چھوڑتا ہوں جنہوں نےکلب کےوقار اور صحافیوں کی عزت کو داو پر لگائے رکھا۔ اس موقع پر پریس فاونڈیشن کے ممبر بورڈ آف گورنر خالد چوہدری۔ سابق صدر سی یو جے رمضان چغتائی۔صدر کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ناصر رفیق ۔سید سجاد بخاری۔سجاد قیوم خانپوری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں