میرپور: لینڈ کروزر پراڈو رینٹ پر لیکر فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

میرپور (نمائندہ خصوصی) – ایس ایس پی ضلع میرپور خاور علی شوکت کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی چوہدری عنصر علی اور ایس ایچ او تھانہ پولیس نیو سٹی میرپور چوہدری محمد ارشد کی زیر نگرانی بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

پولیس ٹیم جس میں راجہ اختر محمود ہیڈ کانسٹیبل اور صغیر قریشی DFC شامل تھے، نے برنالہ میں کامیاب چھاپہ مار کر لینڈ کروزر پراڈو رینٹ پر حاصل کر کے فروخت کرنے والے نوسرباز گروپ کے سرغنہ ملزم منیب فاروق ولد محمد فاروق قوم راجپوت ساکن سیکٹر F نیو سٹی میرپور کو گرفتار کر لیا۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے لینڈ کروزر پراڈو ماڈل 2012 کرائے پر لی اور فروخت کر کے فرار ہو گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ نیو سٹی چوہدری محمد ارشد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کمال مہارت اور حکمت عملی سے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور اہم راز فاش ہونے کے امکانات ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کئی با اثر شخصیات بھی اس گروہ کے نرغے میں آ سکتی ہیں۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او چوہدری محمد ارشد اور ان کی ٹیم کی کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

محمد حسیب چودھری۔پنڈی پوسٹ۔ میرپور آزاد کشمیر

Recent Posts

سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے پر بدترین تشددپولیس نے گرفتار کرکےمقدمہ درج کر لیا.

راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق…

6 minutes ago

سندھ کا وفاق کو خط بلٹ پروف گاڑیاں ہمیں دی جائیں،کے،پی،کے حکومت نے بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے…

10 minutes ago

پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی شہباز شریف سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوساؤسیکورسکی نے…

11 minutes ago

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی کا اظہار ہے۔ الیکشن کمیشن.

اسلام آباد(اویس الحق سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات…

12 minutes ago

ایس پی اسلام آباد پولیس عدیل اکبر نے فون کال سننے کے بعد اپنے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مار دی.

اسلام آباد(اویس الحق سے)ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے فون سننے کے بعد اہلکار…

13 minutes ago

جنرل سیکرٹری پی پی پی کہوٹہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سابق جنرل کونسلر راجہ…

50 minutes ago