اسلام گڑھ (نامہ نگار):
رڑاہ بڑجن روڈ پر ایک خاتون کی پر اسرار نعش برآمد ہوئی ہے، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ اسلام گڑھ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور ریفر کر دیا گیا۔
ایس ایچ او اسلام گڑھ نے جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور موقع پر موجود شواہد کو اکھٹا کیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ خاتون کی موت قتل ہے، حادثہ ہے یا خودکشی، تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔
نعش کے ساتھ موجود پرس میں سے شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے، جس کے مطابق متوفیہ کا نام راشدہ بی بی اور شوہر کا نام محمد اقبال ہے، جن کا تعلق ضلع فیصل آباد سے ہے۔
راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…
راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…
راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز…
راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید کی…
راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا…
ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…