اطلاعات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میرپور کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور نعش کو ڈیم سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نعش کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے ضروری قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ موت کی وجوہات اور متوفی کی شناخت معلوم کی جا سکے۔
مزید