میرپور(سی این پی) صدر انصاف ٹریڈ ونگ سٹی میرپورراجہ خالد محمود خان نے کہاہے کہ تاجر برادری ڈپٹی کمشنر بدر منیر کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے اتوار کی چھٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا اور اب جمعتہ المبارک کو پورے ملک کی طرح میرپور میں چھٹی ہو گی جو احسن اقدام ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام سے تاجر برادری میں خوشی کی لہر ڈور گئی۔گزشتہ روز جنرل سیکرٹری PTI ٹریڈ ونگ آل آزادکشمیر و سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سہیل شجاع مجاہد،صدر ٹریڈ ونگ PTI راجہ خالد محمود خان،چیف آرگنائز انجن تاجراں نواز رتیال کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات اتوار کی چھٹی ضلع میرپور میں ختم کرنے کا مطالبہ رنگ لے آیا ڈپٹی کمشنر بدر منیر فوری طور پر انجمن تاجراں میرپور کا مطالبہ مانتے ہوئے ھوم سیکرٹری آزاد کشمیر کو خط تحریر کیا۔جس کی وجہ سے اتوار کی چھٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس چیمبر میں تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قاضی ارشد، فیاض بٹ، سہیل شجاع مجاہد، چوہدری شوکت، افتخار کھوکھر، نواز ریتال، چوہدری خالد آف نانگی، پاپا پرویز، راجہ اشتیاق، چوہدری محمد اقبال، حاجی یونس، حاجی صابر، حاجی حبیب، راجہ جمیل، راجہ اشتیاق، مقرب جمیل، فاروق عرف بلبو، راجہ الطاف، چوہدری یونس،قیصر جنجوعہ، چوہدری ارشدودیگر نے بھی موجود تھے۔ راجہ خالد محمود خان نے کہا کہ تمام تاجر برادری ڈپٹی کمشنر میرپور بدر منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمارے مطالبہ پر اتوار کی چھٹی ختم کروا کر جمعتہ المبارک کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا انہوں نے کہاکہ اتوار کی چھٹی کا تاجر برادری کو نقصان تھا کیونکہ پاکستان بھر میں جمعہ کو چھٹی ہوتی ہے اس طرح ہمارے دو دن ضائع ہو جاتے تھے تاجر برادری پہلے ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار تھی۔
اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…
ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…
اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…
جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…
حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…