مٹور چوک میں ون وے اسپیڈ بریکر اسٹڈز نصب کر دئیے گئے

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کا قابلِ تحسین اقدام، مٹور چوک سے ون وے کی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ون وے اسپیڈ بریکر اسٹڈز نصب کر دئیے گئے۔زرائع نے میل جول نیوز ڈیجیٹل کو بتایا کہ ٹریفک نظام کی بہتری اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے مٹور چوک میں ون وے اسپیڈ بریکر اسٹڈز کی تنصیب کے بعد اب مٹور چوک سے شہر کے اندر داخل ہونے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مذکورہ راستہ استعمال نہیں کرسکیں گی اور انہیں پنجاڑ چوک کے راستے شہر میں داخل ہونا ہوگا۔تاجران نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ اندرون شہر رش بھی کم ہوگا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور شہر میں منظم ٹریفک سسٹم کی بحالی کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔