موہڑہ حیال کی سیاست کا آخری چراغ بھی بجھ گیا

موہڑہ حیال کی عملی سیاست کا آخری چراغ بھی بجھ گیا سابق کونسلر یونین کونسل گف تحصیل کلر سیداں چوہدری عابد چوہان 2021 َِء کے آخری سورج کے غروب ہونے کے ساتھ ہی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے اس طرح سال کا آخری دن ان کا یوم وفات ٹھہرا چہرے پر مسکراہٹ سجا کر ہر ایک کو خوش آمدید کہنے والے چوہدری عابد چوہان گذشتہ کئی سالوں سے مختلف بیماریوں سے نبرد آزما تھے بالآخرجگر کی بیماری سے لڑتے ہوئے محض 58برس کی عمر میں خاندان کو سوگوار چھوڑ کر راعی ملک عدم سدھار گئے چوہدری عابد چوہان مسلم لیگ کی خطہ کلرسیداں میں پہچان چوہدری محمد نذیر چوہان کے بڑے بیٹے تھے چوہدری نذیر چوہان پرانے مسلم لیگی تھے مسلم لیگ کو زندہ رکھا 1970ء کی دہائی میں سیاست کا آغاز کیا جب پیپلزپارٹی کا طوطی بولتا تھا اس دور میں اس علاقہ میں مسلم لیگ کی پہچان بنے سنیٹر راجہ ظفر الحق‘سابق وفاقی وزیر خاقان عباسی مرحوم‘ صوبا ئی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ اورمحمد ناصر راجہ‘ سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق سے ذاتی مراسم تھے ان کا چوک پنڈوڑی میں واقع دفتر مسلم لیگ کی سیاست کا مرکز تھا جہاں ہر وقت کارکنوں کا تانتا بندھا رہتا تھا 80 کی دہائی میں نڑھ یونین کونسل کے رہائشی مرحوم چنن بیگ کے مقابلہ میں الیکشن لڑے اس وقت حلقہ کہوٹہ سے لے کر مندرہ تک اور بگا شیخاں سے لے کر دھان گلی تک تھا اتنے بڑے بلدیاتی حلقہ میں انتخابی مہم چلائی ہمیشہ مسلم لیگ کے امیدوارں کی کامیابی میں اہم کردار چوہدری نذیر چوہان مرحوم کا ہو تا یونین کونسل بشندوٹ کی بلدیاتی سیاست میں فیصلہ کن معرکہ بھی چوہدری نذیر چوہان مرحوم ہی سر کرتے چیئرمین کاانتخاب ان کے جوڑ توڑ کا نتیجہ میں ہوتا، چوہدری نذیر چوہان مرحوم نے تین بلدیاتی معرکوں میں خود حصہ لیا1983ء سے 1987ء تک چیئرمین یونین کونسل گف رہے سابق ایم پی اے پی پی سات شوکت بھٹی کو پہلا الیکشن لڑانے میں مرحوم چوہدری نذیر چوہان کا کلیدی کردارتھاضلع کونسل کا ممبر بننے کے بعد شوکت بھٹی نے مسلم لیگ کے ٹکٹ پر 1990ء میں ممبر صوبائی اسمبلی کے لئے الیکشن لڑا اور ایم پی اے بنے جس سے پیپلزپارٹی کا جیتنے کا ریکارڈ ٹوٹا۔ 2002ء کے بلدیاتی الیکشن میں چوہدری عابد چوہان نے حصہ لے کر عملی سیاسی زندگی کا آغا ز یونین کونسل گف سے کونسلر منتخب ہوکر کیا والد کی سیاسی تربیت کی وجہ سے سرگرم کردار اداکر نے میں کوئی مشکل پیش نہ آئی چوک پنڈوڑی میں اپنے بزنس سنٹر میں ان کا دفتر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہا چوہدری عابد چوہان مرحوم گہرا مذہبی رجحان بھی رکھتے تھے روحانی پیشواحضور زندہ پیر کے ہاتھ بیعت بھی تھے منہاج القرآن کے مشن سے دل وجان سے محبت رکھتے تھے مرحوم کی خواہش تھی کہ اعلیٰ دینی تعلیم کے لئے منہاج القرآن میں انکی اولاد میں سے کوئی فرد تعلیم حاصل کرے اکثر اوقات اس کا اظہار سیکرٹری اسرار حسین اور علامہ محمد شہزاد نقشبندی سے کیا کرتے تھے چوہدری عابد چوہان مرحوم کھلے دل کے مالک تھے غرباء کی مدد کرنے میں پہل کرتے تھے بچیوں کی دینی درسگاہ کیلئے ایک کنال اپنی ذاتی زرعی زمین والد کے ایصال ثواب کے لئے عطیہ کی، 25 فٹ رستہ میل سٹاپ سے ڈھوک باغ اور پنڈوڑی کے لئے والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے وقف کیا مجھ سے ہمیشہ بڑے بھائی کی طرح شفقت سے ملتے غور سے بات سنتے اور اکثر کئی کئی گھنٹے گزر جاتے اور پتہ بھی نہ چلتادوران علاج مجھ سے ملاقات رہتی کبھی انہوں نے مایوسی کا اظہار نہیں کیا تکلیف‘درد کے باوجود خندہ پیشانی سے ملتے شکوہ شکایت ان سے کوسوں دور تھا بس ہر وقت مصروف عمل رہتے تمام تر مشکلوں کا بالآخر حل نکال کر ہی دم لیتے ذاتی مراسم کو ہر قیمت پرسنبھالتے جس کا واضح ثبوت ان کے جنازہ میں عوام کا جم غفیر اس بات کا شاہد تھا کہ مرحوم نے اپنی زندگی عام آدمی کی خاطرو قف کی ہوئی تھی ان کی تعزیت کیلئے آنے والوں کا دن رات تانتا آج تک بندھا ہواہے نمائش کے ہر گز قائل نہ تھے اس لئے فوٹو سیشن سے کنارہ کش رہتے مگر جب ضرورت ہوتی تو صف اول میں کھڑے ہوتے اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت عطا فرمائے صدقہ جاریہ کا ثواب ان کو تا قیامت جاری و ساری رہے ان کے بیٹوں عنبر چوہان‘ زین چوہان‘حیدر چوہان‘صائم چوہان چچا زاد بھائیوں یاسر چوہان‘آصف چوہان‘ناصر چوہان ماموں زا د بھائیوں‘جمیل چوہان‘کبیر چوہان اور چھوٹے بھائی ضیاء الحق چوہان کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطافرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں