399

موٹر سائیکل سوار ٹرک تصادم میں زخمی،ہسپتال منتقل

کلر سیداں(راجہ سعید،نمائندہ پنڈی پوسٹ) موٹر سائیکل سوار ٹرک کیساتھ ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ٹریفک کا یہ حادثہ روات کلر سیداں روڈ پر مانکیالہ کے قریب پیش آیا جہاں محمد ضمیر نامی ٹرک ڈرائیور اپنی گاڑی کو ریورس کر رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والا نعیم نامی موٹر سائیکل سوار ٹرک کیساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید قسم کی چوٹیں آئیں۔موٹر سائیکل سوار مانکیالہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں