اسلام آباد/لاہور موٹروے پر نیلہ دولہہ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شخص جانبحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی سائن بورڈ کے ساتھ ٹکرا گئی۔
ریسکیو ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر رہی ہیں۔ زخمی افراد میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کے فوراً بعد موٹروے پولیس اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔