اہم خبریں

موٹروے پر مسافروں کی سہولت کیلئے ای ٹکٹنگ ایپ کا آغاز

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)موٹروے پولیس نے مسافروں کی سہولت کے لیے ای ٹکٹنگ ایپ کا آغاز کر دیا جس ڈیجیٹل ٹکٹ پرنٹ ہوگی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کسی غلطی یا خلاف ورزی پر پوائنٹس کم ہوں گے جس کی مخصوص بار کے بعد لائسنس معطل ہو جائے گا۔

موٹروے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر چیز آٹو فل ہوگی اور چوری کی گئی ہر گاڑی کا آسانی سے پتا چل جائے گا۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے اٹھائیسواں یومِ تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹرویز سلمان چوہدری نے کہا کہ 1997 میں 366 کلو میٹر کا سفر شروع ہوا تھا اور آج موٹرویز ساڑھے چار ہزار کلو میٹر تک پہنچ چکا ہے، جلد چاروں صوبوں میں موٹرویز کا جال بچھ جائے گا۔

آئی جی موٹرویز نے کہا کہ ہمارے پاس ریڈار، اسپیڈ گنز اور ایمبولنسز ہمارے پاس موجود ہیں، ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ہمیں مسائل درپیش تھے لیکن ہم نے گزشتہ سال سے اب تک ایکسل لوڈ پر 95 فیصد عمل درآمد کروا لیا ہے۔سلمان چوہدری کا کہنا تھا کہ میں اپنے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے سب انسپیکٹر کے اوپر گاڑی چڑھا کر شہید کر دیا گیا، ہم کیش لیس پالیسی پر جلد جانے والے ہیں جبکہ 97 فیصد ہم پیپر لیس ہو چُکے ہیں۔

admin

Recent Posts

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

2 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

2 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

3 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

3 hours ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

3 hours ago

کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار

کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…

3 hours ago