ساگری (زاہد نقیبی)
ساگری مجید آباد میں گزشتہ شب کار اور موٹر سائیکل تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان ملک شاہد عرف ملک پاشا کو ساگری کے آبائی قبرستان محلہ اعوان میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف سائیں ساجد صاحب نے پڑھایا،
نماز جنازہ میں علمائے کرام علامہ عمران قادری پنجتنی، قاری ندیم الرحمن’ سیالوی، مولانا ثاقب یاسین طاہری، قاری ندیم رضوی، محمد افراہیم نقشبندی، حافظ عاصم معصومی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع راولپنڈی کے چیئرمین انجینئر قمر السلام راجہ، شیخ ساجد الرحمن’، راجہ شہزاد یونس، قاسم مشتاق کیانی، ملک عابد ارشاد، چوہدری طارق راجہ جاوید اشرف، عاطف اعجاز بٹ، چوہدری دانیال رضا، ظفر قادری، راجہ عمران،
راجہ سلمان، راجہ الطاف، سیکرٹری راجہ طاہر، راجہ ضمیر، پرنسپل نعیم اکرم، پرنسپل دلشاد کاظمی، چیف ایڈیٹر عبد الخطیب چوہدری، چیف ایڈیٹر طارق بٹ، سینئر صحافی آصف شاہ، محمد ابراہیم، جاوید اقبال، عرفان ملک، ماسٹر منور حسین، راجہ فرحت، راجہ نعمان اصغر، ملک سجاد محمود، محمد بابر کے علاوہ ساگری اور جاوید اشرف پلازہ، مانکیالہ اور سردار مارکیٹ کی تاجر برادری سمیت اہل علاقہ و دور دراز سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی
, بعدازاں نماز جنازہ میں شریک لوگوں نے ملک اشتیاق، ملک خالد، ملک اسرار اور دیگر عزیز و اقارب سے ملک شاہد کی اچانک وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرو جمیل کی دعا کی گئی,