لاہور: صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، جس میں ڈاکو تاجر سے 2 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات مصری شاہ کے علاقے میں ہوئی، جہاں موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو شہری غلام حسین سے 2 کروڑ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ شہری 2 کروڑ روپے کیش بینک میں جمع کروانے کے لیے جا رہا تھا کہ مصری شاہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے تاجر منور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد رِنگ روڑ کی جانب فرار ہوئے، جن کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔