60

موٹرئیکل چوری میں ملوث 2ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، بائیک لفٹنگ اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،05 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 39 ہزار روپے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹنگ اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان کوگرفتارکر لیا،

گرفتار ملزمان میں حمزہ اور نعمان شامل ہیں، ملزمان سے 05 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 39 ہزار روپے برآمدہوئے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،

شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں