اہم خبریں

مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری، انتظامیہ کو تیار رہنے کی ہدایت

راولپنڈی (رپورٹر اسد رضا) (14 ستمبر 2025): پرووینشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق 16 سے 19 ستمبر 2025 تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ اتھارٹی نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اپنے بیان میں کہا کہ مون سون بارشوں سے ندی نالے میں طغیانی کا خدشہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر افسران الرٹ ہیں۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ محکمہ صحت، آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا، شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیر و تفریح سے گریز کریں، شہری آندھی اور طوفان میں محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

پنجاب کے 28 اضلاع سپر فلڈ کی لپیٹ میں

گزشتہ روز پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا تھا کہ سپر فلڈ نے پنجاب کے 28 اضلاع کو لپیٹ میں لے لیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بہاولپور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ دریائے چناب اور راوی کے ریلوں نے ملتان کو متاثر کیا تاہم جلالپور پیروالا اور شجاع آباد کو کوئی خطرہ نہیں، جلالپور پیروالا میں بڑے پیمانے پر انخلا کرنا پڑا۔

عرفان علی کاٹھیا نے بتایا تھا کہ گڈو بیراج پر پانی تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس سے ساڑھے 7 لاکھ کیوسک پانی سندھ میں داخل ہوگا، صوبے کے 4744 مواضع زیر آب آ چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، 25 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 20 لاکھ سے زائد جانوروں کا بھی انخلا کیا گیا، پنجاب میں سیلاب سے 101 اموات جبکہ 9 زخمی ہوئے۔

محمد قاسم

Recent Posts

جہلم جی ٹی روڈ ٹریفک حادثہ تین افراد زخمی

جہلم جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب ڈمپر اور کنکریٹ مکسچر ٹرک کے مابین تصادم…

1 hour ago

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

3 hours ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

3 hours ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

4 hours ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

5 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

5 hours ago