اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں مولانا فضل الرحمان کا کردار بہت اہم ہے، وہ چاہیں تو حکومت گھر جا سکتی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بھی ایک جعلی کیس میں پیش ہوئے ہیں، عدالت میں مقدمہ ڈسچارج کرنے کی درخواست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو گرانے کیلئے جوڈیشل سسٹم ختم کر دیا، عدالتی نظام کو کینگرو کورٹس بنا دیا گیا، پاکستان کی معیشت ختم کر دی گئی، مگر بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت قائم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ براہ راست مذاکرات کر کے راستہ نکالا جائے، ایک حل قومی حکومت ہے، بانی پی ٹی آئی دو نکات پر بات چیت کرنے کا کہہ رہے ہیں۔مزید بولے کہ محسن نقوی سے کہتا ہوں کمیشن بنا دیں، قتل آپ کا پیچھا کرتا رہتا ہے، فوج کے خلاف پراپیگنڈے میں باہر کے لوگ اور بی ایل اے شامل ہے۔ پی ٹی آئی والے اس معاملے کو سیاسی مخالفت میں پروموٹ کرتے ہیں جو غلط ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…