مولانا مسعود الرحمن عثمانی

مولانا مسعود الرحمن عثمانی خطہ پوٹھوہار کی عظیم شخصیت تھے۔آپ کو اللہ تعالی نے بے شمار صفات سے نوازا تھا۔دینی حلقہ میں حق گوئی اور نبیؐ کے صحابہ و اہل بیت کی سچی محبت سے پہچانے جاتے تھے۔آپ رجوعہ چک بیلی خان گاوں سے تعلق رکھتے تھے۔آپ نے دینی تعلیم ملک کے نامور مدارس سے حاصل کی آپ کا سلسلہ تصوف حضرت پیر عزیز الرحمن ہزاروی راولپنڈی سے تھا۔عمر جوانی کے دوران آپ نے شہر لاہور میں عرصہ دراز تک دینی خدمات پیش کیں۔ملک بھر میں خطابت کے عنوان سے اسفار کرتے رہے۔آپ نے چند مختلف موضوعات پر کتابیں بھی لکھیں جڑواں شہر آپ کا مسکن بنا۔آپ خاموش طبع سنجیدگی اور جرات جیسی صفات سے متصف تھے۔آپ کے والد مولانا عبدالمعبود مرحوم بھی نامور عالم دین تھے۔جنکا شمار ملک کے اہم علماء میں تھا۔آپ ملک میں جاری تحریک ناموس اصحاب و اہل بیت سے عرصہ30 سال وابستہ تھے۔سنی علما کونسل راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ دار تھے۔ملک بھر میں ناموری اور شہرت کے باوجود ہمیشہ سادگی اور اخلاص کو مقدم رکھا نام و نمود تصنع اور بناوٹ سے بہت دور رہتے تھے۔

صوم و صلاۃ اور نظم و ضبط کی پابندی آپ کی زندگی کا شعار تھا۔آپ نے تحریک مدح صحابہ و اہل بیت کی خاطر اڈیالہ سمیت مختلف جیلوں میں وقت بھی گزارا۔آپ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق کیلئے ہمیشہ فکر مند رہتے تھے۔ نوجوانوں میں اسلامی بیداری کیلئے گفتگو کا خاص ملکہ رکھتے تھے۔آپ موجودہ دور کے بہترین رہنماء اور نامور خطیب تھے۔نوجوانوں میں اپنی جرات دلیری اور صاف گوئی سے خاصے مقبول تھے۔ہر ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوجانا آپ کا وصف تھا۔اسی صفت کی بنیاد پر متعدد آزمائشوں سے بھی گزر جاتے لیکن استقامت کے ساتھ کھڑے نظر آتے تھے۔اللہ تعالی نے آپ کو بہت ساری صفات حمیدہ سے نواز رکھا تھا۔آپ کی مجلس میں بیٹھنے والا متاثر ہو کر جاتا تھا۔آپ نے 22جمادی الثانی جمعہ کے دن راولپنڈی میں جلوس کی قیادت اور اپنے حق میں دعا شہادت کی اور گھر واپسی پر غوری ٹاون کے مقام پر نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گے۔آپ کی ڈیڈ باڈی کو اسلام آباد کمپلیکس ہسپتال شفٹ کیا گیا اور 6 جنوری بروز ہفتہ کی شام آبپارہ چوک اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا کیا گیا۔ملک بھر سمیت جڑواں شہروں کے ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔آپ کو غوری ٹاون رہائش گاہ کے قریب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا اللہ کریم سے دعا ہے اللہ کریم آپ کی دینی خدمات کو قبول فرمائیں۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں